Live Updates

پنجاب کے مختلف دریاوں میں پانی کے بہاو کی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے ،پی ڈی ایم اے

جمعہ 12 ستمبر 2025 12:58

پنجاب کے مختلف دریاوں میں پانی کے بہاو کی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) پنجاب کے مختلف دریاوں میں پانی کے بہاو کی صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے تاہم بعض مقامات پر اب بھی سیلابی کیفیت برقرار ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے جہاں پانی کا بہاو 6 لاکھ 79 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریائے راوی ہیڈ سدھنائی پر پانی کا بہاو 69 ہزار کیوسک ہے اور وہاں اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جبکہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا پر 78 ہزار کیوسک اور سلیمانکی کے مقام پر 1 لاکھ 2 ہزار کیوسک پانی کے بہاو کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر پانی کا بہاو بالترتیب نارمل سطح پر ہے، اسی طرح ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاو 1 لاکھ 27 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جو نارمل سطح پر ہے۔ دریائے راوی جسڑ اور شاہدرہ کے مقامات پر بھی پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دریائے راوی بلوکی ہیڈ ورکس پر 57 ہزار کیوسک پانی کے بہاو کے باعث نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ تاہم دریاوں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ رکنے کے بعد مجموعی صورتحال بتدریج قابو میں آ رہی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :