گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بیجنگ میں وزارتِ تجارت کے دفتر آمد،پاکستانی وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعہ 12 ستمبر 2025 15:42

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بیجنگ میں وزارتِ تجارت کے دفتر آمد،پاکستانی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)صوبہ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے بیجنگ میں وزارتِ تجارت کا دورہ کیا ہے،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے کے اکنامک منسٹر اور سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران چینی وزارتِ تجارت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے پاکستانی وفد کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس دوران پاک چین طے شدہ ایم او یوز اور معاہدوں پر پیش رفت سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا گیا۔گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران سرمایہ کاری اور نئے منصوبوں کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :