
عالمی یوم ماحول پر اقوام متحدہ کا پلاسٹک آلودگی پر تشویش کا اظہار
یو این
جمعرات 5 جون 2025
03:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 جون 2025ء) پلاسٹک کی آلودگی سے جانداروں کی بہت سی انواع کے علاوہ انسانی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ دنیا میں ہر سال 400 ملین ٹن پلاسٹک پیدا ہوتا ہے جس کی نصف مقدار صرف ایک مرتبہ استعمال ہوتی ہے اور صرف 10 فیصد کو دوبارہ کام میں لایا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق، ہر سال پلاسٹک کا 19 تا 23 ملین ٹن کچرا آبی ماحولیاتی نظام میں شامل ہو جاتا ہے۔
اگر اسے روکنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات نہ کیے گئے تو 2040 تک اس کچرے کی مقدار میں 50 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔
پلاسٹک کرہ ارض کے ہر کونے کو آلودہ کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
پلاسٹک کی آلودگی ماحولیاتی بحران میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
اگر اس بحران پر قابو نہ پایا گیا تو فضائی آلودگی آئندہ ایک دہائی میں ہی محفوظ سطح سے 50 فیصد تجاوز کر جائے گی جبکہ سمندروں اور تازہ پانی کے ذرائع میں یہ آلودگی 2040 تک تین گنا بڑھ سکتی ہے۔زمین اور ماحول کا تحفظ
اقوام متحدہ کا ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) آج 52ویں عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کر رہا ہے جو تحفظ ماحول کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔
رواں سال اس دن کے حوالے سے مرکزی تقریب جنوبی کوریا کے شہر جیجو میں ہو رہی ہے جس کا موضوع #BeatPlasticPollution ہے۔ 2018 میں یونیپ کی قیادت میں شروع ہونے والی اس مہم کے ذریعے پلاسٹک پر انحصار کو منصفانہ و مشمولہ طور پر ختم کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔عالمی یوم ماحولیات پر حکومتیں،کاروبار، معاشرے اور لوگ کرہ ارض کو تحفظ دینے اور اس کے فطری ماحول کو برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں، اس دن پائدیار ترقی کے اہداف بالخصوص موسمیاتی اقدامات اور پائیدار صَرف سے متعلق مقاصد کے حصول کی جانب پیش رفت کا عہد بھی کیا جاتا ہے۔پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کا معاہدہ
یہ دن پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کے معاہدے کی منظوری کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے ممالک ایک ایسے معاہدے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں جس کی پابندی قانوناً لازم ہو گی اور اس پر بات چیت کا اگلا دور اگست میں شروع ہونا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اس حوالے سے ایک پرعزم، قابل بھروسہ اور منصفانہ معاہدے کے لیے زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایسا معاہدہ ہونا چاہیے جو پلاسٹک کی تیاری سے لے کر اس کی تلفی تک تمام مراحل کا احاطہ کرے اور لوگوں کی ضروریات کا عکاس اور 'ایس ڈی جی' کے ساتھ ہم آہنگ ہو جبکہ اس پر فوری اور مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے۔
یونیپ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے اسی بات کو دہراتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ پلاسٹک کے متبادل تلاش کریں اور اس کی آلودگی کو ختم کرنے کے اختراعی طریقے وضع کریں۔
عالمی یوم ماحولیات رواں سال کے آخر میں ہونے والی اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کی جانب بھی توجہ دلاتا ہے جس سے پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے اور وسیع تر موسمیاتی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کو حتمی شکل دینے سے متعلق بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
انڈیا – بھاڑ میں جاؤ – اشتیاق ہمدانی کے سوال پر طارق فاطمی کا جواب
-
پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے،حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں فوجی اور سول قیادت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔سید یوسف رضا گیلانی
-
ہم نیویارک کو لاہور سمجھتے ہیں،نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز ن کی وزیر مملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب سے گفتگو
-
ترک اداکار آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیدیا
-
مشرق وسطیٰ اور متعدد مغربی ممالک میں عید کی خوشیاں
-
وہ مجھے اچھی نہیں لگتی تھی، 10 سالہ بچے نے 1سال کی معصوم بچی کو نالے میں ڈبو کر مار ڈالا،ملزم گرفتار
-
بھارت: دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے ریل پل کا افتتاح
-
بھارت 'آبی تنازعے پر پہلی ایٹمی جنگ‘ کی بنیاد رکھ رہا ہے، بلاول
-
نئے مالی سال کابجٹ، وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے6 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز
-
پاک بھارت حالیہ 87 گھنٹے کی جنگ اصل واقعہ نہیں صرف ٹریلر تھا جو پاکستان کے مربوط ردعمل کا مظہر تھا،شیری رحمان
-
سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آتشزدگی
-
نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پر ڈیجیٹل اکانومی میں شفافیت ، آسان رسائی ، طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے، وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کی امریکی حکام ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.