Live Updates

ترک اداکار آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیدیا

پاکستان میں کوئی بھی کورونا وائرس پر یقین نہیں کرتا تھا وہ کہتے تھے یہ جھوٹ ہے اس سے کوئی نہیں مرتا، میرا پاکستان کا دورہ واقعی حیرت انگیز تھا ، پاکستانی لوگ ارطغرل سیریز کو پسند کرتے ہیں، ترک اداکار

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 6 جون 2025 14:45

ترک اداکار آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیدیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جون 2025)ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والے اداکار آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیدیا،ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے دورہ پاکستان میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات بتا دیئے،ایک انٹرویو میں آنگین آلتان دزیاتن نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار کوویڈ کے دوران کراچی گیا تھا پاکستان میں کوئی بھی کورونا وائرس پر یقین نہیں کرتا تھا وہ کہتے رہے کہ یہ جھوٹ ہے اور اس سے کوئی نہیں مرتا اور حیرت کی بات ہے کہ وہاں کوئی مر بھی نہیں رہا تھا۔

ترک اداکارکا کہنا تھا کہ میرا پاکستان کا دورہ واقعی حیرت انگیز تھا۔ پاکستانی لوگ ارطغرل سیریز کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک اور قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کی ایک مشہور مسجد میں گیا اور امام سے ملاقات کر رہا تھا کہ اچانک مسجد لوگوں سے بھر گئی، تقریباً 4 ہزار کے قریب لوگ امڈ آئے وہاں کوئی سکیورٹی نہیں تھی اور ہجوم اتنا زیادہ ہو گیا کہ نیشنل گارڈز کو اندر آ کر مجھے بچانا پڑا۔

(جاری ہے)

میں حیران تھا لیکن سچ پوچھیں تو یہ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔
انٹرویوکے دوران ترک اداکار آنگین آلتان دزیاتن نے گفتگو کرتے ہوئے ایک اورقصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں ابھی پاکستان پہنچا تھا اور اپنے کمرے میں اپنا سامان کھول رہا تھا کہ اچانک 20کے قریب لوگ کمرے میں داخل ہوگئے میں نے کہا یہ میرا کمرہ ہے لیکن انہوں نے جواب دیا کہ ہاں ہم پتہ ہے لیکن آو ہم یہاں آپ کے ساتھ تصاویر لینے کیلئے آئے ہیں۔

انٹرویو میں آنگین آلتان نے پاکستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دورہ پاکستان کو ایک یادگار قرار دیاان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کی محبت انہیں یہاں کھینچ لائی تھی۔ترک اداکار آنگین آلتان دزیاتن ایک معروف ترک فلم اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی مشہور تاریخی سیریز اطغرل غازی کے باعث پاکستان میں نام کمایا جسے 2020 میں اردو ڈبنگ میں ریلیز کیا گیا تھا۔ ترک اداکار کو اداکاری کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر کورونا وبا کے دوران بھی پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات