
ڈیفنس تشدد کیس، میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، متاثر نوجوان سدھیر نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا
میں نے ملزم کو معاف کر دیا ہے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں، کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس تشدد کیس کی سماعت ہوئی
فیصل علوی
جمعرات 5 جون 2025
11:25

(جاری ہے)
سدھیر نے عدالت کے روبرو ملزم کی شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ عدالت نے بلایا ہے آج وکیل کے کہنے پر پیش ہوا ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاءاور شہریوں نے احاطہ عدالت میں پٹائی کر دی تھی۔عدالت سے واپسی پر ملزمان کو لے جاتے ہوئے احاطے میں موجود سائلین نے شور مچایا تھا۔ سائیلین نے ملزمان کو دیکھ کر کہا مارو مارو جس پر پولیس ملزمان کو بھگاتے ہوئے موبائل تک لے گئی اور سٹی کورٹ سے روانہ ہوگئی تھی۔اسی دوران چند شہری اور وکلاء نے ملزم سلمان فاروقی کو تھپڑمار دئیے تھے۔عدالت سے واپس لے جاتے ہوئے ایک وکیل کی جانب سے دوبارہ ملزم سلمان کو تھپڑ ماراگیاتھا۔قبل ازیںعدالت نے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا ۔گذری پولیس نے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مزمل علی سومرو کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کون وکیل ہے آپ کا، ملزم نے جواب دیا کہ نعیم قریشی کو بلایا جائے۔عدالت نے حکم دیا تھاکہ نعیم قریشی کو بلایا جائے، ملزم سلمان فاروقی کے وکیل نعیم قریشی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی تھی۔درخواست ملزم کے وکیل نعیم قریشی نے دائر کی۔ نعیم قریشی نے موقف دیا کہ ملزم کیخلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ جو کہ قابل ضمانت ہے۔پولیس نے عدالت میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی جمع کرائی تھی۔مزید اہم خبریں
-
قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، لگژری گاڑیاں مکمل تباہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی
-
سینیٹر محمد اسحاق ڈار17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
-
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا
-
لاہور میں کوڑے سے پلاسٹک جمع کرنیوالے 2 لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق
-
چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کے خلاف شکایات خارج
-
25 میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
2025کا دوسرا چاند گرہن7ستمبر کو ہوگا،چاند گرہن 7ارب سے زائد افراد دیکھ سکیں گے
-
جناح میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کیلئے کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے بنانا پاک چین دوستی کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعظم
-
طوفانی بارشوں و سیلابی ریلوں سے 325 سے زائد افراد جاں بحق، مزید بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
ٹرمپ پیوٹن ملاقات؛ یوکرین جنگ پر معاہدہ نہ ہوسکا، امریکی صدر کا بڑی پیشرفت کا دعویٰ
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.