Live Updates

بھارت کی ٹیم رواں ماہ دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی

جمعرات 5 جون 2025 13:23

بھارت   کی ٹیم رواں  ماہ    دورہ انگلینڈ  کے دوران   میزبان ٹیم کے خلاف ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے اعلامیے کے مطابق بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف ایک 4 روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 4روزہ وارم اپ میچ 13 جون سے شروع ہوگا، جس کے بعد 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 20جون کو پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا ،یہ میچ 20سے 24جون تک ہیڈنگلے ، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بلے باز شبمن گل لیڈ کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 جولائی تک ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹیسٹ میچ 10 سے 14 جولائی تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا،چوتھاٹیسٹ میچ 23 سے 27 جولائی تک ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹرمیں کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے 4 اگست تک کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات