سعودی عرب، حج کے لیے غیر مجاز نقل و حمل میں ملوث 397 افراد گرفتار

موسمی انتظامی کمیٹیوں کے کام کے اعداد و شمار تقریبا 357 انتظامی فیصلوں تک پہنچ چکے ہیں،سیکورٹی ترجمان

جمعرات 5 جون 2025 13:23

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان کرنل طلال الشلہوب نے انکشاف کیا ہے کہ حج کے لیے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے عازمین کو منتقل کرنے یا ان کی نقل و حمل میں حصہ لینے والے تقریبا 397 افراد کو حج سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موسمی انتظامی کمیٹیوں کے کام کے اعداد و شمار تقریبا 357 انتظامی فیصلوں تک پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

طلال الشلہوب نے حج کے لیے متحدہ میڈیا آپریشنز سنٹر کی ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ حج سکیورٹی فورسز ایک دقیق تنظیم کے مطابق عازمین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ یہ نظام فورسز عازمین کی حفاظت اور خدمات کو یقینی بناتا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ حجاج کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز پر انحصار کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عازمین سے ہدایات پر عمل کرنے اور رہنمائی کی پیروی کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :