Live Updates

نوشہرہ ورکاں ، اسسٹنٹ کمشنر نے عید کی چھٹیوں میں محکمہ صحت اور عملہ صفائی کو ڈیوٹی بارے ہدایات دیں

جمعرات 5 جون 2025 13:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے ڈپٹی منیجر GWMCاور اسسٹنٹ منیجر کیڈز مارکیٹنگ سے عید کے انتظامات اور سٹریٹ ایمبسڈر پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے میٹنگ کی ، اور واضح ہدایات میں عید الاضحٰی کے دنوں صفائی کی صورتحال بہتر سے بہتر رکھنے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ڈمپ کرنے کی تاکید کی، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نےعیدکےڈیوٹی روسٹر اور ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے قائم مقام ایم ایس THQہسپتال نوشہرہ ورکاں سے میٹنگ کی اور کہا ہے کہ عید کے دنوںمیں ایمرجنسی عملہ دیگر سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

\378
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :