
حالیہ بارشوں اور دریائوں میں بڑھتے ہوئے پانی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہیں، شرجیل میمن
بدھ 10 ستمبر 2025 14:52

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میئر کراچی مرتضی وہاب کی سربراہی میں کراچی کی شہری حکومت اور پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سیلاب سے ممکنہ متاثر ہونے والے کچہ کے علاقہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4881 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں, اب تک مجموعی طور پر 146,492 افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں. شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کے قائم 163 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سینٹرز کے ذریعے پچھلے 24 گھنٹوں میں 5,296 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، مجموعی طور پر 55,336 افراد کو طبی امداد دی جا چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 11,078 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، اب تک کل 400,018 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں، 58,166 مویشیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ویکسین اور علاج دیا گیا, اب تک مجموعی طور پر 1032991 مویشیوں کی ویکسینیشن اور علاج مکمل کیا جا چکا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرمو اور پنجند کے درمیان درمیانے درجے کا، جبکہ پنجند گڈو کے درمیان انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، گڈو اور سکھر کے درمیان درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹرمو بیراج پر آمد و اخراج 250,005 کیوسک، پنجند کے مقام پر آمد اور اخراج 475,129 کیوسک ہی, گڈو بیراج پر پانی کی آمد 502,844 کیوسک اور اخراج 492,443 کیوسک ہی.انہوں نے بتایا کہ سکھر بیراج پر آمد 400,405 کیوسک اور اخراج 382,355 کیوسک رکارڈ کیا گیا, کوٹری بیراج پر آمد 253,145 کیوسک اور اخراج 251,745 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہی.
مزید قومی خبریں
-
طوفانی بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، شاہی سید
-
سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
-
وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 100 گرام روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ،کمشنر
-
ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ یونین الیکشن میں اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ) کا پورا پینل کامیاب ہو گیا، حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستان اور جاپان کا تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور ہنر مند افرادی قوت کے فروغ سمیت کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
ہری پور، 16 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والا گرفتار ،مقدمہ درج
-
لاہور ، گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو کو تشدد کرکے قتل کردیا
-
پنجاب میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے میں بڑی پیشرفت
-
موبائل ایپس کی قرض وصولی کیلئے شہریوں کو ہراساں و بلیک میل کرنیوالے 6 ملزمان گرفتار
-
حالیہ بارشوں اور دریائوں میں بڑھتے ہوئے پانی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہیں، شرجیل میمن
-
پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ہو گیا
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں نو تعینات امریکی قونصل جنرل تھومس ایکرٹ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.