ہری پور، 16 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والا گرفتار ،مقدمہ درج

بدھ 10 ستمبر 2025 16:13

ہری پور، 16 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والا   گرفتار ،مقدمہ درج
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ہری پور پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر کی حدود ندی دوڑ مانکرائے میں 16 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے کا واقع پیش آیا،مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 376-53CPA کے تحت مقدمہ درج ہوا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم صہیب حسن ولد پرویز خان سکنہ سکندرپور کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :