ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ یونین الیکشن میں اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ) کا پورا پینل کامیاب ہو گیا، حافظ نعیم الرحمن

بدھ 10 ستمبر 2025 16:49

ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ یونین الیکشن میں اسلامی چھاترو شبر (اسلامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں نئی تاریخ رقم ہو گئی،ملک کی سب سے بڑی ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ یونین الیکشن میں اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ) کا پورا پینل کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایسا بنگلہ دیش کی تاریخ میں پہلی بار ہوا،اہم بات یہ ہے کہ دوسرے پینلز کو بھارت نواز قوتوں کی متحدہ سپورٹ حاصل تھی،ڈھاکہ یونیورسٹی میں طلباء یونین کے انتخابات میں کامیابی پر شِبرکو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ اور نوجوانوں کے حقوق کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے عوام کو بھارت کی سازشوں سے نجات کا باعث ہوگی اور تعمیروترقی کا نیا عنوان ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش عبوری حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود اس نے جمہوریت کی نرسری طلبہ یونین کے الیکشن شفاف اور پرامن ماحول میں منعقد کیا۔