وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 100 گرام روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ،کمشنر

بدھ 10 ستمبر 2025 16:49

وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 100 گرام روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر 100 گرام روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے پدایت کی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ آٹے اور روٹی کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور تمام فلور ملز کو اپنی پیداوار اور اسٹاک کی مکمل تفصیلات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرنے کی پابندی کی جائے۔

متعلقہ محکمے فلور ملز کے وزن اور معیار کو بھی باقاعدگی سے چیک کریں تاکہ عوام کو معیاری آٹا مقررہ نرخ پر میسر ہو سکے۔ اس کے ساتھ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے کنٹرول رومز قائم کرنے اور موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلور پرائس کے نفاذ، فلور ملز اور تندوروں پر مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی شاہ، ڈائریکٹر فوڈ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہوئے۔انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ ہر تندور پر نمایاں جگہ پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں کیا جائے تاکہ عوام کو مقررہ نرخ سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ پرائس مجسٹریٹس کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ تمام اضلاع میں مقررہ نرخ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی اور قیمتوں کی نگرانی کے لئے باقاعدگی سے انسپیکشنز کئے جائیں۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ جن مجسٹریٹس کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی کوہی انسپیکشن نہیں، ان کی فوری کواب طلبی کی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :