سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

بدھ 10 ستمبر 2025 17:00

سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)سابق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سلیم شہزاد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،سلیم شہزاد نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیم شہزاد کی ریٹائرمنٹ میں ابھی ایک سال باقی تھا،استعفیٰ تاحال چیئرمین نیب کو موصول نہیں ہوا،چیئرمین نیب بیرونِ ملک سے واپسی پر استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ سلیم شہزاد ڈیپوٹیشن پر نیشنل ٹیلنٹ پول میں ڈی جی کے طور پر تعینات تھے۔ وہ 2017ء سے 2021ء تک لاہور میں ڈی جی نیب رہے اور اپنی تعیناتی کے دوران کئی اہم سیاسی کیس نمٹائے۔

متعلقہ عنوان :