حج 2025،جڑواں نوجوانوں کا گروپ عازمین حج کی خدمت میں مصروف

جمعرات 5 جون 2025 13:51

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سعودی عرب کی سکاٹس ایسوسی ایشن برائے حج میں چھ جڑواں نوجوان حج 2025 میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ نوجوان پبلک سروس کیمپس کے زیر اہتمام کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سول ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے سکاٹ گروپ سے وابستہ یہ جڑواں نوجوان عازمین حج کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔حسام اور اسام سعید القرنی، عزام اور عمار سلیمان ، ولید اور مہند عبد الحکیم العتیبی وہ جڑواں نوجوان ہیں جو عازمین حج کی خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں۔

متعلقہ عنوان :