نوشہرو فیروز ،شہروں سے الائشوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لئے ڈمپنگ پوائنٹ پر صفائی ستھرائی کرنے کی ہدایت

جمعرات 5 جون 2025 14:16

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعےعیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع کے تمام شہروں میں صفائی ستھرائی کی بہتر صورتحال قائم رکھنے کے لئے محکمہ لوگل گورنمنٹ کو شہروں سے الائشوں کو اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لئے ڈمپنگ پوائنٹ پر صفائی ستھرائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کی جانب سے شہروں میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے اور قربانی کی الائشوں کو جمع کرنے اور ٹھکانے کے لئےتعاون کریں۔ اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ لوکل گورنمٹ کی جانب سے قائم کی گئی کلیکشن پوائنٹ پر قربانی کی الائشیں پہنچائیں تاکہ ضلع کے تمام شہروں میں صفائی ستھرائی کی بہتر صورتحال قائم رہے اور شہریوں کو صفائی ستھرائی کی بہتریں سہولیات فراہم کی جاسکیں۔\378

متعلقہ عنوان :