ماہ مئی میں 5972مریضوں ،میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا گیا، رپورٹ

لاوارث میتوں کو ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام ،ایدھی سرد خانے میں 72میتوں کو غسل و کفن دیا گیا

جمعرات 5 جون 2025 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) ایدھی فانڈیشن لاہور نے گزشتہ ماہ مئی میں 5972مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا ۔ایدھی ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ مئی 2025 ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے 63افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا اور زخمی ہونے والے 569افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

جبکہ 4615مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔1357میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔36لاوارث میتوں کو ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایدھی سرد خانے میں 72میتوں کو غسل و کفن دیا گیا۔ ایدھی شناخت پروگرام کے تحت 22نامعلوم لاشوں کو بائیو میٹرک کے شناخت مکمل کی گئی اور لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا، بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے 118افراد میں سے 73کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ایدھی فری لنگر میں 11501افراد کے لئے ایک وقت کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔