Live Updates

ڈی آئی جی ہزارہ کی ویڈیو لنک پر ڈی پی اوز کےساتھ عیدالاضحی سکیورٹی پلان و ماہانہ کرائم میٹنگ

جمعرات 5 جون 2025 16:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی نے ویڈیو لنک پر ہزارہ کے ڈی پی اوز کے ساتھ عیدالاضحی و ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا اور عید الاضحی کیلے تشکیل دئیے گئے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈی آئی جی ہزارہ کو بتایا گیا کہ عید الاضحی کے موقع ہزارہ پولیس کی چھ ہزار سے زائد نفری جس میں ڈسٹرکٹ پولیس،ایلیٹ فورس،سپیشل سکیورٹی یونٹ،ٹریفک وارڈن،سپیشل برانچ، ریزرو پولیس اور لیڈیز پولیس پر مشتمل نفری ڈیوٹی سرانجام دے گی،ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید کے دن تمام عید گاہوں،اہم مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے،ضلع کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے زریعے مویشی منڈیوں،ٹریفک روانی اور عید کے دن عید گاہوں و دیگر اہم مقامات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کسی بھی غیر معمولی و غیر قانونی سرگرمی پر فوری کاروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس،حساس و اہم مقامات پر سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے،ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں گے،عید کے موقع پر بازاروں اور شاپنگ مالز میں لوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے ایسے مقامات پر سفید پرچات اور لیڈیز پولیس کو تعینات کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو،ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ غیر قانونی مال مویشی منڈیوں کومتعلقہ محکمہ کیساتھ مل کر ختم کیا جائے اور جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کی گئی منڈیوں تک محدود رکھا جائے تاکہ غیر قانونی منڈیوں کی وجہ سے ٹریفک روانی میں خلل پیدا نہ ہو،مویشی منڈیوں میں پولیس اہلکاران کی تعینانی کو یقینی بنایا جائے اور نوسربازوں،جیب کتروں و غیرقانونی حرکات کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے،مرتب شدہ ٹریفک پلان کے مطابق ٹریفک روانی کو مزید بہتر بناکر آنے والے سیاحوں کو سفری سہولیات اور جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :