اے سی کوٹ مومن کی ماحولیاتی اور عوامی فلاح کے لیے کارروائیاں

جمعرات 5 جون 2025 16:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن فیصل شہزاد چیمہ نے تحصیل میں عوامی فلاح، ماحولیاتی تحفظ اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے قائم سہولیات مراکز کے بہتر انتظامات کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے دودہ میں قائم ایک اینٹوں کے بھٹہ پر زِگ زیگ ٹیکنالوجی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سیاہ دھواں خارج کرنے پر مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اے سی کوٹمومن نے ساگرانہ مارکیٹ کے قریب قائم مویشی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ ڈپٹی کمشنرکی ہدایات کے مطابق تحصیل میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوامی ریلیف کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :