کراچی: ملیر جیل سے فرار قیدی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں جیل گیا تھا

جمعرات 5 جون 2025 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)کراچی کے علاقے ماڑی پور میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت ملیر جیل سے فرار ہونے والے رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ لاش ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی ہے، بظاہر یہ خودکشی لگتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں جیل گیا تھا۔ قیدی کے خلاف 30 مارچ 2022 کو عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قیدی رضا نے خودکشی سے قبل وڈیو بنائی تھی جس میں اس نے کہا، ملیر جیل سے میں بھی قیدیوں کے ساتھ بھاگا تھا۔ اس نے مزید کہا، فرار کے دوران میں بھی زخمی ہوگیا، جیل سے فرار ہونے کے بعد میں کافی دیر تک پیدل چلتا رہا۔