شعبہ صحت میں غیر معمولی بہتری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 5 جون 2025 17:18

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں غیر معمولی بہتری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ ہسپتالوں میں عام آدمی کو علاج معالجہ کی بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہسپتال انتظامیہ کی بنیادی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مدر اینڈ چائلڈ سٹی ہسپتال کے اچانک معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علاج معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور عملے کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر انچارج مدر اینڈ چائلڈ سٹی ہسپتال ڈاکٹر الطاف حسین قادری اور ایڈمن آفیسر عتیق احمد بھی موجود تھے۔