Live Updates

عیدالاضحی، قصائی بھی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے ،اناڑی بھی میدان میں اتر آئے

پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10ہزار، گائے 18ہزار ،دوسرے دن بکرا 6ہزار جبکہ گائے کے 10ہزار نرخ مقرر

جمعرات 5 جون 2025 17:24

عیدالاضحی، قصائی بھی نخرے دکھانے لگے، نرخ بڑھا دیئے ،اناڑی بھی میدان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) عید قربان کے قریب آتے ہی پیشہ ور قسائیوں نے وی آئی پی جانور کے ساتھ ساتھ عام جانور ذبح کرنے کے لئے بھی نرخ بڑھا دیئیجبکہ اناڑی قسائی بھی میدان میں آگئے ۔رپورٹ کے مطابق شہریوں نے جانور تو خرید لیا اب ذبح کروانے کے لیے قصائی کی تلاش شروع کردی ہے۔ عید قربان کے تین دن قصائیوں نے ڈبل عید جمع کرنے کی ٹھان لی۔

(جاری ہے)

پیشہ ور قصائیوں کے ساتھ ساتھ ٹولیوں کی شکل میں دور دراز علاقوں سے اناڑی قصائیوں نے بھی شہر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق قصابوں نے لاہور میں پہلے دن بکرا ذبح کرنے کے 10ہزار، گائے 18ہزار اور دوسرے دن بکرے کے 6ہزار جبکہ گائے ذبح کرنے کے 10ہزار نرخ مقرر کیے ہیں۔پیشہ ور قصائیوں کے نرخ دیکھ کر اناڑی قصائیوں نے بھی شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی ٹھان لی ہے اور آدھے پیسوں میں بڑا اور چھوٹا جانور ذبح کرنے کی بکنگ شروع کر رکھی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قصابوں کی جانب سے وی آئی پی جانوروں کی قربانی کے لئے منہ مانگی اجرت طلب کی جارہی ہے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :