لاہور میوہسپتال کے مردہ خانے کے فریزر خراب، میتیں بدبو چھوڑنے لگیں

جمعرات 5 جون 2025 17:24

لاہور میوہسپتال کے مردہ خانے کے فریزر خراب، میتیں بدبو چھوڑنے لگیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)میو ہسپتال مردہ خانہ کے فریزر جواب دے گئے،فریزر خراب ہونے سے مردہ خانہ میں موجود میتیں خراب ہونے لگیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میو ہسپتال کے مردہ خانہ میں اس وقت 17میتیں موجود ہیں،فریزر خراب ہونے سے میتیوں سے بدبو اٹھنے لگی،ایک ہفتہ بعد بھی انتظامیہ خراب فریزر کی مرمت نہ کروا سکی، میو ہسپتال میں 84میتیں رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میو ہسپتال مردہ خانہ شہر کا سب سے بڑا مردہ خانہ ہے،فریزر خراب ہونے سے میتیں محفوظ رکھنے کی گنجائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔