Live Updates

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر چوہدری حق نواز نے عید پر انتظامی پلان جاری کردیا

جمعرات 5 جون 2025 17:44

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر چوہدری حق نواز نے عید پر انتظامی پلان جاری کردیا۔عیدالاضحی کے موقع پرسیاحوں کی سیکورٹی،تفریحی مقامات کی سیکورٹی،پارکس میں جھولوں کی فٹنس،دربار بابا شادی شہید کی سیکورٹی،طبی امداد کے لیے پلان آف ایکشن تشکیل دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے،صفائی ستھرائی،عید گاہ ومساجد کی سیکورٹی،ٹریفک نظم و ضبط سمیت جملہ امور کے لئے متعلقہ ادارہ جات الرٹ رہیں گے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پولیس،ریسکیو،صحت،ٹریفک،اوقاف،برقیات سمیت متعلقہ محکمہ جات کے ذمہ فرائض سونپ دیئے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پولیس مجسٹریٹس کو احکامات پرعمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :