سرگودھا پولیس کی کارروائی، رہزنی و چوری میں ملوث گینگ گرفتار

جمعرات 5 جون 2025 18:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سرگودھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہزنی و چوری میں ملوث گینگ کو گرفتارکر کے 9 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ عطاء شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہزنی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتارکر کے 9 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جو بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں شریف، یسین اورعلی اختر شامل ہیں جن سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ 2 پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :