
خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات سے متعلق ٹاسک فورس کے اجلاس کاانعقاد
جمعرات 5 جون 2025 20:09
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری اعلیٰ تعلیم غلام سعید، مختلف سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، ممتاز ماہرین تعلیم اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شرکاء نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش مالی مشکلات، انتظامی رکاوٹوں، تعلیمی معیار میں کمی، گورننس کے مسائل اور ادارہ جاتی خود مختاری کی ضرورت جیسے اہم چیلنجز پر تفصیلی بحث کی۔سیکرٹری ایچ ای ڈی غلام سعید نے اپنے خطاب میں ٹاسک فورس کی کاوشوں کو سراہا، خاص طور پر کنوینر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، اور اراکین پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی، پروفیسر جمیل، ڈاکٹر یورید، پروفیسر گل اور عمران مروت کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ سرکاری جامعات کو سنجیدہ مالی اور ساختیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے قلیل، وسط اور طویل المدتی حکمتِ عملیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کی حتمی سفارشات جلد ہی صوبائی قیادت کو پیش کی جائیں گی۔شرکاء نے رپورٹ کی وضاحت اور عملی نوعیت کو سراہا اور اس کی اہمیت کو صوبے کی مخصوص سماجی و معاشی اور سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں نہایت موزوں قرار دیا۔ماہرین نے حکومت کی اعلیٰ تعلیمی اصلاحات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین کا اظہار کیا کہ مجوزہ اصلاحات اداروں کی کارکردگی، تعلیمی معیار، اور معاشرتی ترقی میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنیں گی۔اجلاس کا اختتام اس مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ تمام فریقین جامعات، محکمہ اعلیٰ تعلیم اور متعلقہ ادارےاصلاحات پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
غربت ہارگئی، تعلیم جیت گئی : بینظیر تعلیمی وظائف کی ہونہار طالبات کی شاندارکامیابی میٹرک امتحان میں ٹاپ پوزیشنزحاصل کرلیں
-
نہم جماعت میں جنرل ریاضی کا مضمون ختم ،پیکٹا کا اہم تعلیمی فیصلہ
-
تعلیمی بورڈملتان نے میڑک کے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کردیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی پانچویں بڑی اورایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے
-
وزیراعلیٰ کی میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد
-
پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول گرلزکا میٹرک میں شاندارنتائج
-
یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
-
فیصل آباد بورڈ نے جماعت دہم کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی
-
ساہیوال بورڈ کے میٹرک امتحان2025میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
-
پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
-
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈویژن کی 29 پوزیشنوں میں سے 13 پوزیشنیں گوجرانوالہ کے نام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.