
فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی مینز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
جمعرات 5 جون 2025 21:25
(جاری ہے)
مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے قازقستان کے حریف ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرببلک کو شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے جرمنی کے الیگزینڈرزویروف کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
اسی طرح ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے بھی اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے امریکا کے ٹینس سٹار ٹومی پال کو اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف ٹینس کھلاڑی فرانسس تیافو جونیئر کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل اور نعمان علی کی ترقی
-
سکلز ڈیویلپمنٹ کیمپ ، وہاب ریاض پیسرز کی ریورس سوئنگ، لائن لینتھ پر کام کرنے لگے
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 27-2025ء کے لیے پاکستان کا مکمل شیڈول سامنے آ گیا
-
جوئے کو فروغ دینے کا الزام، یوراج، ہربھجن، رائنا، اروشی بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
احمدآباد طیارہ حادثے میں بھارتی نژاد کرکٹر بھی ہلاک
-
میرے لیے دعا کریں کہ مزید کامیابی حاصل کروں: ارشد ندیم
-
ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنا‘جسپریت بمراہ
-
ایرون فنچ نے بابر اعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا
-
فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے نواز دیا گیا
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا آغاز 26 جون سے کوئٹہ میں ہوگا
-
پاکستان سپرلیگ کیلئے سینئرمینیجر کا نیا عہدہ تخلیق
-
نیشنزہاکی کپ،پاکستان (کل )نیوزی لینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.