Live Updates

ماہرہ خان نے نئی فلم لو گرو کے گانے میں اپنی مایوں کا دوپٹہ زیب تن کیا

جمعرات 5 جون 2025 21:25

ماہرہ خان نے نئی فلم لو گرو کے گانے میں اپنی مایوں کا دوپٹہ زیب تن کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) پاکستان کے سپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گرو" کا نیا شادی کا گانا "سادہ آشنا" ریلیز ہوتے ہی بیحد مقبول ہو گیا ہے۔اس گانے کی ایک خاص بات یہ بھی کہ اس گانے کے ڈھولکی کے سین میں ماہرہ خان نے اپنی مایوں کا دوپٹہ زیب تن کیا ہے۔ ماہرہ نے زرد رنگ کا پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہنا اور اس گانے میں دکھائی جانے والی مایوں میں اپنی اصل مایوں کی چنری کے ساتھ اسے لک مکمل کیا۔

(جاری ہے)

گانے میں ماہرہ ایک روایتی پشتون دلہن کے روپ میں نظر آتی ہیں، جس کی اسٹائلنگ اور رقص پشتون شادیوں کی روایتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس گانے میں ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ بھی پشتون لباس پہنے روایتی رقص کرتے نظر آئے۔یاد رہے کہ فلم "لو گرو" میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جسے ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سجا نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کے مناظر کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہوئی ہے جس کو بڑی عید پر پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات