Live Updates

ورلڈ سائیکلنگ ڈے کے موقع پر پشاور میں تقریب، ویلوڈروم کے قیام کی یقین دہانی

جمعرات 5 جون 2025 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)ورلڈ سائیکلنگ ڈے کے موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک پ روقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا جناب تاشفین حیدر تھے، جنہوں نے کیک کاٹا اس موقع پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد علی اور چیر مین نثار احمد،ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان، ایڈمنسٹریٹر یوسف آفریدی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے بعد ڈی جی اسپورٹس تاشفین حیدر کے دفتر میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں پشاور میں طویل عرصے سے زیر التوا ویلوڈروم منصوبے سمیت کھیلوں کے دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈی جی اسپورٹس نے یقین دہانی کرائی کہ کھیلوں کے مسائل کے حل کے لیے محکمہ اسپورٹس بھرپور اقدامات کر رہا ہے، اور ویلوڈروم منصوبہ محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیلوں کی تنظیموں کو سیاست سے بالاتر ہو کر خالص کھیلوں کی روح کے تحت کام کرنا چاہیے تاکہ حقیقی اسپورٹس مین شپ کو فروغ دیا جا سکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات