uشمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

ی* جس طرح میں نے ہمیشہ شمالی وزیرستان اور بالخصوص تحصیل سپین وام کی محرومیوں کو قوم کے سامنے رکھا اور ان کے خاتمے کیلئے بغیر کسی ذاتی مفاد کے آواز بلند کی میری جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی ،ملک ضیاء الرحمن وزیر

جمعرات 5 جون 2025 20:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے عوام کیلئے یہ بڑی خوشخبری ہے کہ 45 ملین روپے کی لاگت سے سپین وام بازار کی خوبصورتی کا منصوبہ جلد ٹینڈر کیا جا رہا ہے یہ منصوبہ علاقے کی ترقی، سہولیات میں بہتری اور خوبصورتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک ضیائالرحمن وزیر نے کہا ہے کہ جس طرح میں نے ہمیشہ شمالی وزیرستان اور بالخصوص تحصیل سپین وام کی محرومیوں کو قوم کے سامنے رکھا اور ان کے خاتمے کیلئے بغیر کسی ذاتی مفاد کے آواز بلند کی میری جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی وقت آنے پر قوم کو میری کوششوں کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ علاقے کے امن، قدرتی وسائل کے تحفظ، تعلیم، طبی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے سپین وام کے عوام کے بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ علاقے کی خوبصورتی بھی میری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ علاقے کے مسائل کو میں ذاتی چیلنج سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں میری یہ کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گی عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن فورم پر آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا آخر میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان اور اپنے قریبی ساتھی محمد نور بھائی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں شخصیات نے اس اہم منصوبے کیلئے بھرپور تعاون کیا جس کیلئے میں تحصیل سپین وام کے عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔