ٹ*لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فارمز سے چار فیصد اضافی ٹیکس وصولی روک دی

جمعرات 5 جون 2025 20:20

; لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پولٹری فارمز سے چار فیصد اضافی ٹیکس وصولی روکتے ہوئے وفاقی حکومت، ایف بی آر و دیگران سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

وکیل نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پولٹری فارمز کو چار فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے، اضافی ٹیکس سے مرغی کا گوشت مہنگا اور ہولٹری فارمز صارفین متاثر ہوں گے۔ وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت پولٹری فارمز سے چار فیصد اضافی ٹیکس کا نفاذ کالعدم قرار دے، استدعا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک چار فیصد اضافی ٹیکس وصولی روکنے کا حکم دیا جائے۔