ناکام امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر کی درخواست پر وکلا دلائل کیلئے طلب

جمعرات 5 جون 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نے این اے 126سے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر کی درخواست پر وکلا کو دلائل کے لیے 11جون کو طلب کر لیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فارم45 کے تحت وہ ووٹوں کی اکثریت سے جیت رہے تھے لیکن دھاندلی سے ناکام کروا دیا گیا اورفارم 47 کے تحت سیف الملوک کھوکھر کو چند سو ووٹوں سے جتوا دیا گیا ،استدعا ہے کہ ٹربیونل سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد معطل کرے۔