رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ کی نا اہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

جمعرات 5 جون 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے پی پی 145 لاہور سے رکن صوبائی اسمبلی سمیع ا للہ خان کی نا اہلی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر 11جون کو دلائل طلب کرلئے، ناکام امیدوار یاسر گیلانی نے موقف اپنایا کہ فارم 47کے تحت دھاندلی سے ناکام امیدوار ڈیکلیئر کر دیا گیا ، استدعا ہے کہ عدالت سمیع اللہ کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے ۔