لاہور ہائیکورٹ ،شناختی کارڈ بلاک ہونے کیخلاف درخواست پر نادرا حکام سے جواب طلب

جمعرات 5 جون 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شناختی کارڈ بلاک ہونے کیخلاف سابق بریگیڈیئر جاوید اکرم کی درخواست پر نادرا حکام سے جواب طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سمیر کھوسہ نے موقف اپنایا کہ نادرا نے سیاسی بنیادوں پر شناختی کارڈ بلاک کردیا ہے لیکن وجوہات نہیں بتا ئی گئیں ،شناختی کارڈ بلاک ہونے کا پتہ نجی بنک اکائونٹ غیر فعال ہونے سے پتہ چلا،استدعا ہے کہ عدالت نادرا کو شناختی کارڈ بلاک کرنے کی وجوہات فراہم کرنے کا حکم اور نجی بینک کو بینک اکائونٹ بحال کرنے کا حکم دے۔