Live Updates

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ (سیال) كا سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے "سیف ایئرپورٹ عید آگاہی مہم" کا آغاز

جمعرات 5 جون 2025 22:40

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ (سیال) نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے ایک "سیف ایئرپورٹ عید آگاہی مہم" کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ایوی ایشن سیفٹی اور شہری ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر سیال لمیٹڈ نے ائیرپورٹ کے آس پاس رہنے والے مکینوں میں جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ویسٹ بیگز کی تقسیم شروع کر دی ہے۔اس اقدام کا مقصد ہے کہ جانوروں کی باقیات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے تاکہ ائیرپورٹ کے اردگرد پرندوں کی سرگرمی کم ہو تاکہ برڈ اسٹرائیک کے امکانات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :