سول سیکرٹریٹ پشاور کے جونیئر کلرکس کو تقرری کے لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب

جمعرات 5 جون 2025 23:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سول سیکرٹریٹ پشاور میں نئے تعینات ہونے والے جونیئر کلرکس کو تقرری کے لیٹر دینے کی ایک تقریب سول آفیسرز میس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ذوالفقار علی شاہ تھے، جب کہ سیکرٹری اطلاعات و تعلقاتِ عامہ محمد خالد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا ہے، جو حکومت کی میرٹ پسندی اور شفافیت پر مبنی پالیسی کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری بھرتیوں کو کسی بھی دباؤ اور سفارش سے پاک رکھنے کے واضح احکامات جاری کیے ہیں، اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تقرریوں کو مکمل طور پر شفاف طریقے سے مکمل کریں۔ذوالفقار علی شاہ نے نئی تقرری پانے والے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں بھی ایمانداری، لگن اور فرض شناسی کو اپنا شعار بنائیں اور میرٹ کی اسی روح کو برقرار رکھیں۔ تقریب کے اختتام پر تمام کامیاب امیدواروں کو تقرر نامے دیے گئے اور یادگاری گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :