پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 5 جون 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور زیادہ تر مسائل موقع پر حل کرائے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ تمام عوامی مسائل کو اولین ترجیحات میں شامل کرکے حل کیا جائے گا ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے تمام پارٹی کارکنان عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدمت، خدمت اور خدمت پر یقین رکھتا ہوں کم وقت میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ،عوام کا اعتماد اور ساتھ چاہیے ،سر یاب کا نقشہ بدل کر دکھائیں گے ۔عوامی حلقوں نے اس عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حاجی علی مدد جتک عوامی لیڈر کی پہچان بن گیا ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ایسے ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔