ڈیرہ غازی خان میں کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس فورٹ منرو کے قریب روڈ سے کھائی میں اتر گئی،6 مسافر زخمی

جمعہ 6 جون 2025 01:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) ڈیرہ غازی خان میں کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس سٹیل پل، فورٹ منرو کے قریب روڈ سے کھائی میں اتر گئی،6 مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم ڈیرہ غازی خان کوتونسہ کنٹرول روم سے ایک ایمرجنسی کی فارورڈ کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک مسافر بس کوئٹہ سے واپس ڈیرہ غازی خان کی طرف آ رہی تھی فورٹ منرو کے قریب سٹیل پل سے نیچے کھائی میں اتر گئی ہے۔

ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دیں۔ جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد سٹاف نے بس میں موجود مسافروں کا بحفاظت انخلا کروایا۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے البتہ 6 مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ مسافروں کے سازوسامان کو مسافر بس سے نکالنے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :