tلاہور ہائیکورٹ نے 6 ڈاکٹرز کی برطرفی کے نوٹسز معطل کر دئیے

جمعہ 6 جون 2025 04:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف حکومتی کارروائی کیس میں صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹرز کی برطرفی کے نوٹسز معطل کر دئیے۔

(جاری ہے)

عدالت نے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرف ڈاکٹروں کو دئیے ریلیف میں 13 جون تک توسیع کردی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو جواب جمع کروانے کے لئے مہلت دیدی۔