سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی پرچون قیمت مقرر کرنیکا سلسلہ دوبارہ شروع

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں15روپے کلو کی بڑی کمی ، فارمی انڈے مزید مہنگے ہو گئے

جمعہ 6 جون 2025 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پنجاب حکومت کی ہدایت کے بعد سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی پرچون قیمت مقرر کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت15روپے کمی سے 378روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 526روپے مقرر ہوئی ۔فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سی315روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

متعلقہ عنوان :