
خواتین میں سروائیکل کینسر کی روک تھام کیلئے ہیومین پیپلوما وائرس ویکسین تک رسائی حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
پیر 18 اگست 2025 22:00

(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں ہیومن پیپلوما وائرس ویکسین متعارف کروانے کے لیے پہلے دیگر ممالک میں اس کے استعمال اور افادیت کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
ویکسین کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تائید حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے تحت نا صرف ویکسین کو صوبے میں متعارف کروا رہی ہے بلکہ ویکسین تک آسان رسائی اور اس سے متعلق مکمل آگاہی کو بھی عام کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل صوبائی وزیر نے پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ میں دو نئے شعبوں پری وینٹیو پیڈیاٹرکس ڈیپارٹمنٹ اور نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹٹکس ڈیپارٹمنٹ کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں میں بیماریوں کی روک تھام اور غذائیت کی کمی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے نئے شعبوں کا قیام خوش آئند ہے۔ نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ عوام کو متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی کے حوالے سے آگاہی مہیا کرے گا جبکہ پری وینٹیو پیڈیاٹرکس ڈیپارٹمنٹ بچوں میں بیماریوں کی بروقت تشخیص اور قبل از وقت بچا میں اہم کردار ادا کرے گا۔ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ، پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایچ پی وی ویکسین 9 سے 12 سال کی بچیوں کو دی جائے گی تاکہ مستقبل میں انہیں سروائیکل کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر میں ویکسینیشن خواتین کی زندگیوں کو بچانے میں مثر کردار ادا کرے گی۔معروف ماہرِ طب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ویکسین ہمیشہ انسانوں کو فائدہ دیتی ہے اور معاشرے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کسی بھی طرح نقصان دہ نہیں، بلکہ یہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایچ پی وی ویکسین کے کامیاب تعارف کے لیے عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے تاکہ لوگ توہمات سے نکل کر سائنسی حقائق کو اپنائیں۔تقریب میں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، دیگر میڈیکل کالجز کے فیکلٹی ممبران اور نیشنل و انٹرنیشنل اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پبلک ہیلتھ انسٹٹ کا نیا شمارہ بھی لانچ کیا گیا ۔تقریب کے اختتام پر نمایاں خدمات انجام دینے والے فیکلٹی ممبران اور معزز مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی انھیں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے پالیسی ڈائیلاگ کے مقررین، انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ اور طلبہ کے ہمراہ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔وزیر خزانہ نے تقریب کو یومِ آزادی کی خوشیوں سے منسلک کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مریم نواز دھی رانی پروگرام کے فیز تھری کا باقاعدہ افتتاح
-
ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں‘مریم نواز
-
دیہی خواتین محنت،محبت،احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں، مریم نواز
-
سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور اعتماد کی علامت ہے، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری
-
آغا سراج درانی کا انتقال، ایک عہد کا اختتام،ڈاکٹرشام سندر کے ایڈوانی
-
سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان مارے گئے
-
پنجاب بھرمیں 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری
-
چوہدری شافع حسین نئی سرمایہ کاری لانے کے لئے سرگرم عمل،ہانگ کانگ پہنچ گئے
-
ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
-
پولیو مہم کے دوران لاکھوں بچوں کی ویکسینیشن سے محرومی کا انکشاف
-
ڈاکٹرفاروق ستار کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبرتک توسیع کا مطالبہ
-
گورنر سندھ کا غزہ امن معاہدے پر جمعہ کو اظہار تشکر منانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.