کین کمشنر پنجاب کا 8 شوگر ملز کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

ِادائیگیاں نہ کرنے پر 8 شوگر ملز ڈیفالٹر، ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی کی ہدایت،نوٹس کا متن

پیر 18 اگست 2025 21:45

کین کمشنر پنجاب کا 8 شوگر ملز کی جائیداد قرق کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا نے صوبے کی آٹھ شوگر ملز کو کسانوں کی ادائیگیاں نہ کرنے پر ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹس کے مطابق چنار شوگر ملز تاندلیانوالہ، طارق کارپوریشن شوگر ملز جڑانوالہ، تاندلیانوالہ ون اور تاندلیانوالہ ٹو شوگر ملز کی جائیداد قرق کی جائے گی۔

اسی طرح کشمیر شوگر ملز جھنگ اور اتفاق شوگر ملز بہاولپور سمیت دیگر شوگر ملز کو بھی ادائیگی نہ کرنے پر قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔کین کمشنر پنجاب نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنرز کسانوں کو ان کے واجبات کی ادائیگیاں یقینی بنائیں، بصورت دیگر شوگر ملز کی جائیداد قرق کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :