عید الاضحی ،نارووال میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل ،جامع سکیورٹی پلان جاری

جمعہ 6 جون 2025 14:15

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) عید الاضحی کے موقع پر نارووال پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرتے ہوئے جامع سکیورٹی پلان جاری کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر ضلع نارووال میں141مساجد،امام بار گاہوں،کھلے میدانوں پر 252پولیس افسران واہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پارکس ہائے وقبرستانوں میں 128پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ تھانہ جات اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں گرد و نواح میں گشت پر موجود رہیں گے۔ڈی پی او نارووال نوید ملک نے کہا کہ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق بریف کریں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نارووال نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

سکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔سول پارچات میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین ادارے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈی پی او نارووال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور پرامن نارووال کے ویژن کے تحت سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔