نیوزی لینڈ، پارلیمنٹ میں ہاکا ڈانس کرنے والے 3 ماوری ارکان معطل

جمعہ 6 جون 2025 14:20

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں ہاکا احتجاج کرنے والے 3 ماوری ارکان کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک کی تاریخ کا سخت ترین پارلیمانی اقدام کرتے ہوئے 3 ماوری ارکانِ پارلیمنٹ کو معطل کر دیا، ان ارکان نے ایک متنازع بل کے خلاف ایوان میں ماوری ثقافت کا احتجاجی رقص ہاکا کیا۔واضح رہے کہ یہ احتجاج گزشتہ سال نومبر میں اس وقت کیا گیا جب پارلیمنٹ میں ٹریٹی آف ویٹنگی سے متعلق ایک متنازع بل پر ووٹنگ ہو رہی تھی۔ یہ معاہدہ 1840 میں برطانوی حکومت اور ماوری قبائلی رہنماں کے درمیان طے پایا تھا جو نیوزی لینڈ میں ماوری عوام کے حقوق کا آئینی حوالہ سمجھا جاتا ہے۔