Live Updates

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈائون ،180لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، بھاری مقدار میں پکڑی گئی ممنوعہ اشیاء تلف

0کلو سویٹنر، 3900سے زائد جعلی تیار کولڈ ڈرنکس، 4ہزار خالی بوتلیں، کیمیکل، ڈھکن، لیبل، فلنگ مشینیں، سلنڈر، ڈرم ضبط ملتان روڈ، ڈائیو اور جناح ٹرمینل کے اطراف 14فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 3کو 2لاکھ 45ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے‘عاصم جاوید

جمعہ 6 جون 2025 15:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے 180لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، بھاری مقدار میں پکڑی گئی ممنوعہ اشیاء تلف کر دیں،250کلو سویٹنر، 3900سے زائد جعلی تیار کولڈ ڈرنکس، 4ہزار خالی بوتلیں، کیمیکل، 60کلو ڈھکن، 200کلو لیبل، فلنگ مشینیں، سلنڈر، ڈرم ضبط کر لیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ساتھ گرینڈ آپریشن کیا ۔

ملتان روڈ، ڈائیو اور جناح ٹرمینل کے اطراف 14فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 3کو 2لاکھ 45ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ کرول گھاٹی میں جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا گیا، مختلف کیمیکل اور ممنوعہ اشیا کی ملاوٹ سے معروف برانڈ کی جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جارہی تھی، عید پر سپلائی کے لیے تیار تمام مال تلف کر دیا گیا، سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر جرمانے عائد کیے گئے، ملازمین کے میڈیکل نامکمل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال معدہ جگر اور گردوں کے امراض کا سبب بن سکتا ہے، عید کے تینوں دن سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیمیں فیلڈ آپریشن جاری رکھیں گی،عید پر ناقص اشیا خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف نوکمپرمائز پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ معاشرے کا حصہ ہوتے ہوئے فوڈ سیفٹی ہم سب کی ذمہ داری،شہری شکایات کی صورت میں 1223ہر اطلاع دیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات