Live Updates

ٹی ایم اے خانپور کی قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے شہریوں میں بائیو ڈیگریڈایبل شاپنگ بیگز تقسیم

جمعہ 6 جون 2025 15:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) ٹی ایم اے خانپور نے قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے شہریوں میں بائیو ڈیگریڈایبل شاپنگ بیگز تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیل میونسپل آفیسر خانپور عائشہ طاہر اور ٹی او آئی محمد جاوید خان کی زیر نگرانی ویلج کونسل حطار،جولیاں اور خانپور کے نمائندوں اور شہریوں میں قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے بائیو ڈیگریڈایبل شاپنگ بیگز تقسیم کیے گئے تاکہ عید الاضحیٰ پر صفائی کا بہتر انتظام ممکن بنایا جا سکے۔

ٹی ایم او خانپور نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ عید قربان پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں،گندگی اور باقی مانندہ اشیا ہرگز گلی، محلے یا نالیوں میں نہ پھینکیں بلکہ ان کو ٹی ایم اے کی طرف سے دئیے گئے بائیو ڈیگریڈایبل تھیلوں میں ڈال کر مختص کردہ پوائنٹس پر رکھیں تاکہ عملہ انہیں بروقت اٹھا کر صفائی کا موثر انتظام کر سکے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :