وزیراعظم شہباز شریف کی نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلہ کارکی کو مبارکباد

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:41

وزیراعظم شہباز شریف کی نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلہ کارکی کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپال کی عبوری وزیراعظم سشیلہ کارکی کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور نیپال کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اٴْن کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم نے نیپال کے عوام کے لیے پٴْرامن اور خوشحال مستقبل کی دعا بھی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔