سابق سینیٹر عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق ہوگئے

جمعہ 6 جون 2025 16:42

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)کوہاٹ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے، بعدازاں انہیں برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔دھماکے میں دیگر زخمی ہونے والے 3 افراد زیرِ علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :