کراچی، کیماڑی مسان چوک کے قریب فائرنگ، خاتون اور نوعمر بچوں سمیت 4 افراد زخمی

ابتدائی معلوموت کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے

جمعہ 6 جون 2025 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)شہر قائد میں کیماڑی کے علاقے مسان چوک عمر خان روڈ کے قریب فائرنگ سے خاتون اور نوعمر بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جیکسن پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ گل نسا زوجہ اسلم ، 21 سالہ حسن ولد منور ، 14 سالہ فاطمہ دختر سلیم اور 11 سالہ ایان ولد ریاض کے نام سے کی گئی۔ابتدائی معلوموت کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ تاہم پولیس زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔