Live Updates

کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: مشیر خزانہ کیپی مزمل اسلم

جمعہ 6 جون 2025 17:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں صوبے میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کے پی کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا، ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ آئندہ سال کیلئے 40 فیصد ٹیکس کا ہدف مقرر کر رہے ہیں، صرف ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور بہتر عمل درآمد پر توجہ دی جائے گی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :