
صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کا اعتدال پسند استعمال ضروری ہے، ماہرین صحت
جمعہ 6 جون 2025 17:56
(جاری ہے)
اس سے ذبح کئے گئے جانور کا خون مناسب طریقے سے نکلتا ہے جس سے گوشت کے معیار اور حفاظت دونوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
ڈاکٹر عروج نے خون، گندگی اور ملبے کو دور کرنے کے لیے گوشت کو پینے کے پانی سے صاف کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ گوشت کو زیادہ دیر تک پانی میں رکھنے سے بیکٹیریا کی افزائش کو فروغ مل سکتا ہے۔ سرخ گوشت پروٹین، آئرن، زنک اور بی وٹامنز کا ایک قیمتی ذریعہ ہے لیکن کم وقت میں ضرورت سے زیادہ استعمال جسم کو مغلوب کر سکتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ چربی کولیسٹرول کی سطح اور دل کی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ ڈاکٹر عروج نے مزید متنبہ کیا کہ گوشت کا زیادہ استعمال ہاضمے کو سست کر سکتا ہے جس سے اپھارہ، قبض اور بدہضمی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بہتر ہاضمہ کے لیے 8 سے 10 گلاس پانی پینے کا مشورہ بھی دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسائل اکثر اس وقت بڑھ جاتے ہیں جب کھانے میں سبزیوں، پھلوں اور سالم اناج سے حاصل مناسب فائبر کی کمی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ زیادہ پروٹین کا بوجھ جگر اور گردوں پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے مریض عید کے دوران اپنی غذائی پابندیوں کو بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرخ گوشت کا زیادہ استعمال صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے جس کا نتیجہ ہسپتال میں داخلہ ہو سکتا ہے۔عید کے تہوار کے ماحول اور اس حقیقت کے باوجود کہ بکرا عید کے دوران گوشت کی کھپت معمول سے زیادہ ہوتی ہے اس لئے لوگوں کا ہوشیار رہنا ضروری ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کچھی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار
-
خانیوال، قریبی رشتے دار کی دوستوں کے ساتھ 17سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عیدالاضحی ایثار، قربانی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاعیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد
-
عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، اخوت، تقویٰ اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
موٹرسائیکل سوار4 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا
-
سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی
-
کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
سنت ابراہیمی ہمیں اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دینے کا درس دیتی ہے‘سردار سلیم حیدر خان
-
عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی، بیرسٹرسیف
-
سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے، اسد قیصر
-
سرفراز بگٹی کاسابق سینیٹر عباس آفریدی کے انتقال پراظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.